.

استنبول : دہشت گردی کے بڑے حملے کی سازش ناکام ، دو مشتبہ ازبک گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں پولیس نے دہشت گردی کے ایک بڑے حملے کی سازش ناکام بنانے اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کی اطلاع کے مطابق استنبول کی پولیس نے شہر کے یورپی حصے میں واقع علاقے قیثین میں داعش کے ایک مشتبہ سیل کے خلاف چھاپا مار کارروائی کی ہے اور ازبک نسل کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مشتبہ افراد نئے سال کے آغاز کے موقع پر استنبول کے رائنا ریستوراں میں دہشت گردی کے حملے کی طرح ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔اس حملے میں انتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔