.

ٹرمپ نے "مصافحے" کے بعد مرکل سے ملاقات کے بارے میں کیا کہا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جرمنی پر نیٹو اتحاد کی ایک "بھاری رقم" واجب الادا ہے اور برلن کو چاہیے کہ وہ اُس مضبوط اور انتہائی لاگت والے دفاع کے لیے واشنگٹن کو مزید ادائیگی کرے جو امریکا کی جانب سے جرمنی کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آنے والی اپنی ٹوئیٹ میں کہی۔ ئی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی ایک دوسری ٹوئیٹ میں کہا کہ " اگرچہ آپ لوگوں نے (میڈیا میں) جھوٹی خبریں سنی ہیں تاہم جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے ساتھ میری ملاقات شان دار رہی"۔

جمعے کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں سربراہان نے کئی معلق مسائل پر اتفاق رائے ظاہر نہیں کیا جن میں نیٹو کا مسئلہ اور دفاعی اخراجات شامل ہیں۔

جمعے کے روز مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے نیٹو اتحاد میں اپنے شراکت داروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ "گزشتہ برسوں کی بھاری رقوم کی ادائیگی کریں"۔ (جس کے یہ ممالک مقروض ہیں).

دوسری جانب مرکل نے باور کرایا کہ جرمنی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ خرے گا تاکہ مجموعی مقامی پیداوار کے 2% کے ہدف تک پہنچا جا سکے جس پر نیٹو اتحاد کے ارکان قبل ازیں متفق ہوئے تھے۔