.

امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ کی ولی عہد سے ملاقات

دونوں رہ نماؤں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر اور فرسٹ میرین جنرل مائیکل روگرز نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولی عہد اور امریکی عہدیدار کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ پر بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں وزیر داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔