.

سعودی بحریہ نے حوثیوں کی بچھائی بحری بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کی بچھائی لاتعداد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

ان میں سے بہت سی بحری بارودی سرنگیں یمن کی جنوب مغربی بندرگاہ المخا کے نزدیک سے ملی ہیں۔ان کو بحیرہ احمر میں نصب کرنے کا مقصد بین الاقوامی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانا تھا۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے تحت افواج نے جنوری میں المخا شہر کے نزدیک بحیرہ احمر پر واقع تزویراتی اہمیت کی حامل بندرگاہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے حوثی ملیشیا کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد مار بھگایا تھا۔