.

نیویارک میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیویارک شہر اپنی منفرد اور معروف عمارتوں کے سبب مشہور ہے اور اب مین ہیٹن کے علاقے میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا تخیلاتی منصوبہ شہر کو ایک نیا منظر عطا کر دے گا۔ اس منصوبے کا نام The BIG BEND ہے۔

اگرچہ ابھی تک یہ منصوبہ ایک تخیلاتی تصور کے طور پر اوراق کی زینت ہی بنا ہوا ہے تاہم اگر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا گیا تو کمان کی شکل کے یہ دو متصل ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

اس سلسلے میں ناقابلِ یقین بات یہ ہے کہ اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہو گی جس میں ٹاور کے اندر خم دار صورت میں چلنے والی لفٹوں کا نظام نصب کیا جائے گا۔

عمارت کا فلسفہ

اس خیالی منصوبے کا خاکہ OIIO نامی ڈیزائننگ اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے ۔ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ " نیویارک میں انجینئر حضرات ایسی فلک بوس اور بارعب عمارتوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن سے شہر کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔ ہمارے ڈیزائن کردہ ٹاور میں بلندی کے بجائے لمبائی بذات خود فیصلہ کن عامل ہے۔ اس خیال کی بنیاد عمارت کی مجموعی لمبائی کو ایک یونٹ شمار کرنے پر ہے جس نے اس اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ بنا دیا ہے"۔

اس عمارت کی مجموعی لمبائی 4000 فٹ ہو گی اور یہ مکمل طور پر شیشوں سے ڈھکی ہو گی۔

انجینئروں کے نزدیک یہ نمونہ مین ہیٹن میں عمارتوں کی محدود بلندی اور اس حوالے سے عائد پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے استعمال میں آ سکتا ہے۔