.

کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ میں 154 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کولمبیا کے جنوب مغربی سرحدی صوبے ’بوٹومایو‘ میں حال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 154 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی صوبے میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہےصوبائی دارالحکومت موکوا سے چند سو کلو میٹر دور لینڈ سلائیڈنگ سے ٹنوں وزنی ملبہ شہریوں کے گھروں پر آگرا جس کے نتیجے میں کم سے کم 154 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔

کولمبیا کے صدر خوان مانویل سانٹوس نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے۔

صدر سانٹوس کا کہنا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارش سے متاثر ہونے والے شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 1100 فوجی اورپولیس اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں۔