.

روس : سینٹ پیٹرزبرگ میں دو میٹرو اسٹیشنوں پر بم دھماکے ، 10 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دو میٹرو اسٹیشنوں پر دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ کی ایمرجنسی سروسز نے سوموار کے روز ان دونوں بم دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دو میٹرو اسٹیشنوں پر کھڑی ٹرینوں کی بوگیوں میں ہوئے ہیں۔

روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق ان بم دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ میں تمام میٹرو اسٹیشنوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دہشت گردی سمیت ان بم دھماکوں کے تمام اسباب پر غور کررہی ہے۔انھوں نے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔