.

ڈونلڈ ٹرمپ : صدر السیسی کی مصر میں ’’شاندار کام‘‘ پر تعریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکا کے سرکاری دورے پر سوموار کے روز واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہ نفسِ نفیس ان کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں مصری صدر سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ ’’میں ہرکسی کی اطلاع کے لیے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہم صدر السیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے بہت ہی مشکل حالات میں ’’شاندار کام‘‘ کیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ قریباً ایک عشرے میں کسی مصری صدر کا وائٹ ہاؤس کا یہ پہلا دورہ ہے۔