.

برطانوی کمپنی چند منٹوں میں 62.5 کروڑ ڈالر سے محروم ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی غیر مسبوق صورت حال کے دوران ٹکنالوجی سےمتعلق ایک برطانوی کمپنی چند منٹوں کے اندر اپنی 70% سے زیادہ مارکیٹ ویلیو سے محروم ہو گئی۔ برطانوی کمپنی "Imagination Technologies" (آئی ٹی) کے حصص کی قیمت میں یہ شدید گراوٹ کمپنی کے اہم ترین صارف امریکی "ایپل" کمپنی کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ آئندہ اپنے "آئیفون" کی تیاری میں برطانوی کمپنی کی فراہم کردہ graphics-processing chips کا استعمال نہیں کرے گی۔

پیر کے روز لندن اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہونے کے چند منٹوں کے اندر ہی برطانوی کمپنی آئی ٹی کو اپنی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 50 کروڑ پاؤنڈ (62.5 کروڑ ڈالر) سے زیادہ کا خسارہ دیکھںا پڑا۔ بعد ازاں مارکیٹ کے بند ہونے پر کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کا خسارہ کم ہو کر 61.6% تک آ گیا تھا۔ اس کا مطلب ہوا کہ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر برطانوی کمپنی کے حصص کی مارکیٹ ویلیو میں 46.8 کروڑ پاؤنڈز (58.5 کروڑ ڈالر) کی کمی واقع ہوئی۔

برطانوی کمپنی آئی ٹی میں اس وقت تقریبا 1200 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کو اپنی نصف سے زیادہ آمدنی امریکی کمپنی "ایپل" کے ذریعے حاصل ہوتی تھی۔ لہذا کمپنی کو آنے والے وقتوں میں دیوالیہ ہونے کے خطرے کا بھی سامنا ہوگا جس کے نتیجے میں کمپنی اپنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو فارغ کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔