.

سعودی شاہ سلمان سے برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے وفد کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کا جائزہ ،شوریٰ کونسل اور برطانوی پارلیمان میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے مشرقِ وسطیٰ گروپ کے وفد نے الریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی وفد کی قیادت ہیلین ویٹلے کررہی تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ،دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں بالخصوص سعودی شوریٰ کونسل اور برطانوی پارلیمان میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

الیمامہ محل میں ہونے والی اس ملاقات میں لندن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز ،وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف ،وزیر اطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی ،وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور شوریٰ کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر محمد امین الجفری بھی موجود تھے۔