.

سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کا دو ملکی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے الریاض میں منگل کے روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور علاقائی امور سے متعلق دونوں ممالک کے مؤقف کا جائزہ لیا ہے اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔

برطانوی وزیراعظم آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر الریاض پہنچی تھیں۔ان کے اس دورے کا مقصد سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور بعد از بریگزٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا ہے۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد اب دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں برطانیہ کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے اور سنہ 2015ء میں اس نے برطانیہ سے 6 ارب 57 کروڑ پاؤنڈز مالیت کی اشیاء اور مختلف مصنوعات برآمد کی تھیں۔