.

سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو دھماکے کے بعد مسافروں کی بدحواسی کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وڈیوز کی معروف ترین ویب سائٹ "یوٹیوب" پر جاری مختلف وڈیو کلپوں میں پیر کے روز روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو اسٹیشن کے اندر خودکش دھماکے کے فورا بعد لوگوں کو افراتفری کے عالم میں بدحواس ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارروائی میں 11 افراد ہلاک اور تقریبا 50 زخمی ہو گئے تھے۔

روسی وزیراعظم نے واقعے کو "دہشت گرد کارروائی" قرار دیا۔ تاہم ابھی تک کسی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی روس کئی دھماکوں کا نشانہ بن چکا ہے جن میں اکثر مرتبہ روس کے شمالی قوقاز سے تعلق رکھنے والے "مسلمان علاحدگی پسندوں" کو ہی ذمے دار ٹھہرایا گیا۔ مذکورہ علاقے میں عکسریت پسندوں کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جا چکا ہے تاہم سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت نے روس کو داعش تنظیم کے حملوں کا ممکنہ ہدف بنا دیا ہے۔