.

امریکا:مسلح شخص نے خاتون کو قتل کرکے خود کشی کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ریاست کیلیفورنیا کے ایک پرائمری سکول میں مشتبہ قتل اور خود کشی کے واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور خود کشی کا یہ واقعہ شمالی پارک ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے کمرہ جماعت میں موجود ایک خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا جس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے

واقعے واقعے کے بعد اسکول بند کر دیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

سان برنارڈینو کے پولیس سربراہ جیرڈ برگوان کا کہنا ہے حملے کا نشانہ بننے والی ایک خاتون اور حملہ آور دونوں بالغ ہیں۔ اس وقعے میں زخمی ہونے والے دو طالبِ علموں کو بھی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر یہ خود کشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس اس کے دہشت گردی کے پہلو سے بھی چھان بین کررہی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پر ہنگامی امداد پہنچانے والے عملے کے ساتھ تفتیش میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق سکول میں صورتحال قابو میں ہے۔

دسمبر 2015 میں سان برنارڈینو میں ہی ایک حملہ آور نے معذور افراد کے ایک سروس سنٹر میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں۔ اس واقعہ میں 14 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔