.

احمدی نژاد نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے احمدی نژاد کو آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نہ بننے کا حکم دیا تھا لیکن انھوں نے اب اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراکے ایک طرح سے سپریم لیڈر کے حکم کو چیلنج کردیا ہے۔

ایران میں 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز سوموار کو ہوا تھا اور یہ عمل پانچ روز جاری رہے گا۔اس کے بعد شورائے نگہبان صدارتی امیدواروں کی سیاسی اور اسلامی اہلیت کا جائزہ لے گی اور پھر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔