.

بیوی کو دھوکا دینے والے بدطینت بھارتی شوہر کا انجام جانئے!

ملزم ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بنا کر اسے فحش ویب سائٹ پر براہ راست نشر کرتا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیوی سے ازدواجی تعلقات کی ویڈیو بنا کر اسے براہ راست نشر کرنے والے بھارتی شوہر کو حیدر آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد میں 33 سالہ سابق سافٹ ایئر انجینئر نے بیڈروم میں اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ اپنی بیوی سے ہم بستری کی ویڈیو فحش ویب سائٹ پر براہ راست نشر کرتا اور اس کے وہ ویب سائٹ سے پیسے وصول کرتا تاہم اس کی بیوی اس بات سے لاعلم تھی۔

اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب مقامی آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کو اس کے دوست نے ان ویڈیوز کے بارے میں بتایا تو اُس نے اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن میں دی جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں خفیہ کیمرا نصب رکھا تھا اور وہ اسے سامنے کی ٹیبل پر رکھ کر کوئی فلم چلا لیا کرتا تھا تاکہ اس کی بیوی کو کسی قسم کا شک نہ ہو جب کہ ملزم نے خود کو پورنو گرافی کی ویب سائٹ سے رجسٹرڈ کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا جس سے کافی شواہد ملے ہیں۔