.

ایران : طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب ،25 افراد ہلاک ، متعدد لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے شمال مغربی علاقے میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 16 لاپتا ہوگئے ہیں۔

ایران کی ہنگامی خدمات کے ادارے کے سربراہ اسماعیل نجار نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کو بتایا ہے کہ چار صوبوں میں تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایران کے مشرقی صوبے آذر بائیجان میں جمعے کو شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔سرکاری ٹیلی ویژن نے موسلا دھار بارشوں کے بعد بپھرے ہوئے دریاؤں کی فوٹیج نشر کی ہے۔پانی دریاؤں کے کناروں سے باہر اچھل رہا ہے اور سیلابی ریلے میں مکانات اور کاریں بہتے چلے جارہے ہیں۔سیلاب سے دو اضلاع عجب شیر اور آذر شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔