.

یمن : حوثیوں کے المخا کی جانب چلائے گئے چار میزائل ناکارہ

عرب اتحاد کی فضائیہ نے چاروں بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد کی فضائیہ نے یمن میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز کے چلائے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

حوثی ملیشیا نے سوموار کی شب یہ میزائل یمن کے مغربی ساحلی شہر المخا کی جانب چلائے تھے لیکن اتحادی فورسز نے انھیں کامیابی سے مار گرایا ہے اور ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

عرب اتحاد کی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کی چوکیوں پر بھی بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ یمنی فوج نے بھی دارالحکومت صنعا کے علاقوں ستین الرباط اور حائل کی جانب بمباری کی ہے۔العربیہ کے سسٹر چینل الحدث نے اطلاع دی ہے کہ ان علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔