.

عرب اتحاد نے مآرب کی فضاء میں دو بیلسٹک میزائل تباہ کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے گذشتہ روز یمن میں مآرب کے مقام پر باغیوں کی طرف سے داغے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق مآرب کے مقام پر یمنی فوج نے خالد بن ولید کیمپ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے باغیوں اسلحہ کے ایک وسیع ذخیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اسلحہ میں بھاری، درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑے مقدار میں گولہ بارود بھی شامل ہے۔

یمنی فوج نے معسکر خالد بن ولید کی طرف پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ کیمپ کے اطراف میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر توپخانے اور میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔

یمن کی سرکاری فوج نے معسکر خالد بن ولید کے شمال، مشرق اور مغرب کے اطراف میں گھیرا تنگ کردیا ہے۔ آئینی فوج اور اس کی حامی ملیشیا ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ کئی مقامات پر باغیوں کو غیرمعمولی جانی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے لگے ہیں۔ کیمپ کے اطراف میں آگ کے شعلے اور خوفناک دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا ہے۔

ادھرمشرقی المخا میں بھی عرب اتحادی فوی اور یمن کی آئینی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر تباہ کن حملے کیے ہیں۔ المخا اور اس کے اطراف میں پہاڑی علاقوں میں چھپے حوثی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مزید سخت کردیا گیا ہے۔ تازہ لڑائی میں اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر، عرب اتحادی فوج کے جنگی طیارے اور ٹینک بھی حصہ لے رہے ہیں۔