.

سعودی عرب میں مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے کی رات سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جاری کئے جانے والے شاہی فرمان کے تحت ملک میں مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ اس مرکز کی براہ راست نگرانی شاہی دیوان کرے گا اور ڈائریکٹر نیشنل سیکیورٹی اس مرکز کا سربراہ ہو گا۔

یاد رہے شاہ سلمان نے ہفتے کے روز متعدد شاہی فرامین جاری گئے جن کے تحت متعدد وزارتوں میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزیروں سے قلمدان واپس لے کر نئے وزراء مقرر کئے گئے۔ فرامین کے اسی سلسلے میں محمد بن صالح الغفیلی کو نیشنل سیکیورٹی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی تشکیل دینے سے متعلق 'العربیہ" نیوز پر فیصلے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موقر روزنامہ "عکاظ" کے ایڈیٹر ان چیف جمیل الذیابی نے کہا کہ موجودہ دور میں مملکت، اس کی سرحدوں اور خودمختاری سمیت اس کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مرکز برائے نیشنل سیکیورٹی جیسے ادارے کی بہت زیادہ ضرورت تھی۔