.

روسی بحریہ کا جنگی جہاز استنبول کے نزدیک تباہ ،15 فوجی لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کا ایک جنگی بحری جہاز بحیرہ اسود میں ترکی کی ساحلی حدود میں ایک اور جہاز سے تصادم کے بعد تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی لاپتا ہوگئے ہیں اور پینتالیس کو بچا لیا گیا ہے۔

ترکی کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ روس کا جنگی بحری جہاز تباہ ہونے کے بعد اٹھہتر اہلکاروں کو بچا لیا گیا ہے۔

شپنگ ایجنٹ جی اے سی کے مطابق روسی بحریہ کا جہاز ’’لیمن‘‘ ٹوگو کے جھنڈے والے ایک جہاز سے جمعرات کو ٹکرایا ہے اور یہ حادثہ دھند اور دکھائی نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ روسی بحری جہاز دوسرے جہاز سے ٹکرانے کے بعد غرقاب ہو رہا ہے۔