.

یمن کی سرحد کے قریب دو سعودی سپاہی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو علی الصباح یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے اور یمنی باغیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے دو سارجنٹ شہید ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ کےمطابق جمعرات کو جازان میں زمین نصب بم پھٹنے اور یمن سے باغیوں کی جانب سے داغے گئے گولے سے دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کی شناخت سارجنٹ جابر احمد یتیمی اور محمد موسیٰ جابر الریثی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔