.

فرانس : چھاپا مار کارروائیوں میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں انسداد دہشت گردی پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے ہتھیار برآمد کر کے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ایک فرانسیسی ذریعے نے بتایا ہے کہ پولیس نے منگل کے روز بعض گرفتاریاں ملک کے شمالی علاقے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران کی ہیں اور ایک مشتبہ شخص کے گھر سے دو پستول اور دو مشین گنیں برآمد ہوئی ہیں۔انسداد دہشت گردی پولیس نے یہ کارروائی فرانس میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے کے لیے پولنگ سے چند روز قبل کی ہے۔