.

شام کا سیاسی حل روس کے ساتھ مشترکہ ہدف ہے : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز باور کرایا ہے کہ شام میں سیاسی حل تک پہنچنا روس کے ساتھ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔

انہوں نے یہ بات روس کے شہر سوچی روانہ ہونے سے قبل ترک دارالحکومت انقرہ میں کہی۔ ایردوآن سوچی میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

ایردوآن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پوتن کو اپنی اس خواہش سے آگاہ کریں گے کہ ترکی پر عائد روسی اقتصادی پابندیاں جلد اٹھا لی جائیں۔