.

شراب نوشی میری شادی ختم کرانے کا باعث بنی: بریڈ پِٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہالی وُڈ اداکار بریڈ پِٹ نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ شراب نوشی نے اُن کی ازدواجی زندگی تباہ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا.. البتہ انجلینا جولی سے علاحدگی کے بعد وہ شراب چھوڑنے کے لیے زیرِ علاج ہیں اور اسے پینا روک دیا ہے۔

معروف جریدے "جی کیو اسٹائل" کے ساتھ ایک طویل گفتگو میں بریڈ نے کہا کہ "ازدواجی زندگی کے آغاز کے بعد انہوں نے شراب نوشی کے سوا ہر چیز چھوڑ دی تھی۔ میں ایک مشکل میں ڈوب چکا تھا مگر اب چھ ماہ سے اس چیز سے خود کو روکا ہوا ہے"۔

تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے اداکار کے انجلینا جولی کے ساتھ تعلقات 2004 سے شروع ہوئے تھے جب کہ دو برس قبل فرانس میں دونوں کی شادی ہو گئی تھی۔

ہالی وڈ کی 41 سالہ اداکارہ جولی نے گزشتہ ستمبر میں " نہ حل ہونے والے اختلافات" کے سبب بریڈ پِٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کے متعلق نجی اور خاص معلومات کو پوشیدہ رکھنے جانے کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔ 53 سالہ بریڈ پٹ اپنے اور جولی کے چھ بچوں کی مشترکہ تحویل کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ جولی ان بچوں کی مکمل تحویل چاہتی ہیں۔

بریڈ پِٹ نے باور کرایا کہ بچوں کا اپنے خاندان کو اس طرح ٹوٹتے ہوئے دیکھنا اُن کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ ہالی وڈ کا ایک نمایاں ستارہ شمار کی جانے والی شخصیت نے انکشاف کیا کہ وہ اب خود کو اداکار شمار نہیں کرتے ہیں۔ بریڈ کے مطابق فلمیں درحقیقت ان کے لیے اپنے جذبات کو منظر عام پر لانے کا ایک ذریعہ ہے۔