.

امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ

نئے معاہدے کے تحت یو اے ای میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا اور متحدہ عرب امارات کے در میان دفاعی شعبے میں تعاون کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یو اے ای میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ دفاع ( پینٹاگان ) کے ترجمان کرسٹوفر شیر ووڈ نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اس معاہدے سے امریکی فوج وقتِ ضرورت متحدہ عرب امارات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مختلف منظرناموں کی صورت میں کسی رکاوٹ کے بغیر ردعمل ظاہر کرسکیں گی‘‘۔لیکن انھوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔

پینٹاگان اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے امریکا کے دورے کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔