.

دیکھیے! آپریشن تھیٹر میں سَرجن اور نرس کے درمیان دنگل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ کوئی آپریشن تھیٹر دوران آپریشن باکسنگ کا رِنگ بن گیا ہو.. اور یہ باکسنگ ایک سَرجن اور اس کی گرل فرینڈ نرس کے درمیان ہوئی ہو۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق جمعرات کے روز انٹرنیٹ پر گردش میں آںے والے وڈیو کلپ میں چین کے ایک ہسپتال میں ہونے والی لڑائی کا منظر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو کے مطابق پہلے مذکورہ نرس نے اپنے دستانے اتار کر پھینکے اور پھر غصے میں اپنے ساتھ کھڑے سَرجن کو ایک مکا رسید کیا۔ بس پھر تو گویا سَرجن غُصے سے دیوانہ ہو گیا.. اس نے آپریشن تھیٹر کے بستر پر دراز مریض کا بھی خیال نہ کیا اور جوابی کارروائی میں اپنی گرل فرینڈ نرس کو تابڑ توڑ مُکّے رسید کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئی۔

اس پُرتشدد منظر نامے کا خاتمہ ہسپتال میں موجود دیگر ڈاکٹروں اور اہل کاروں کی مداخلت پر ہوا۔ اخبار نے ہسپتال میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرجن نے اپنی گرل فرینڈ نرس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جو جھگڑا شروع ہونے کی بنیاد ہے۔