.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سعودی عرب کا شاہ عبدالعزیز میڈل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے۔

امریکی صدر کو سعودی عرب کا اعلیٰ سول اعزاز دینےکے لیے الریاض میں الیمامہ محل میں سربراہ ملاقات سے قبل منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف ، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور دوسرے اعلیٰ امریکی اور سعودی عہدے دار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز سے منسوب مملکت کا یہ اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے جو نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس سول اعزاز کا باقاعدہ اجراء شاہ فیصل شہید نے 20 مارچ 1971ء کو کیا تھا لیکن اس سال سے پہلے بھی یہ وقتاً فوقتاً مختلف شخصیات کو دیا جاتا رہا تھا۔ابتدا میں اس اعزاز کو عظیم زنجیر بدر کا نام دیا تھا ۔

حال ہی میں یہ تمغا سابق امریکی صدر براک اوباما ،سابق فرانسیسی صدر فرانسو اولاند ، مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی ، چینی صدر شی جن پنگ سمیت مختلف نمایاں عالمی سیاسی شخصیات کو دیا گیا ہے۔