.

میلانیا ٹرمپ کا الریاض میں امریکی انٹرنیشنل اسکول کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی خاتون اوّل نے سعودی دارالحکومت الریاض میں امریکی انٹرنیشنل اسکول کا اتوار کے روز دورہ کیا ہے۔

انھوں نے اسکول کی عمارت کے مختلف حصے اور جماعت کے کمرے دیکھے اور وہاں اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔

میلانیا ٹرمپ نے طلبہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وہ اپنے خاوند ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر الریاض پہنچی تھیں۔

ميلانيا ٹرمپ اسکول کے بچوں کے ساتھ ۔
ميلانيا ٹرمپ اسکول کے بچوں کے ساتھ ۔