.

کوئٹہ : نامعلوم مسلح افراد نے دو چینی شہریوں کو اغوا کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے بدھ کے روز دو چینی شہریوں ( ایک مرد، ایک عورت) کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم اغوا کاروں نے بندوق کی نوک پردونوں چینی شہریوں کو اغوا کیا ہے اور وہ انھیں اپنی گاڑی میں زبردستی بٹھا کر کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں۔تاہم ایک اور چینی عورت اغوا ہونے سے بچ گئی ہے۔

جناح ٹاؤن کے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج میں اغوا کاروں کی کار دیکھی گئی ہے ۔انھوں نے جائے واردات پر فائرنگ بھی کی تھی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ہے۔پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئٹہ کے قائم مقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اعتزاز گورایا نے بتایا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور چینی شہریوں کی بہ حفاظت بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔