.

یمن: حوثی اور صالح ملیشیاؤں کے ہاتھوں 2 صحافی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق جمعے کے روز یمن کے شہر تعز میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں نے دو صحافیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ ان صحافیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ میدانی لڑائی کی کوریج کر رہے تھے۔

نمائندے نے بتایا کہ ملیشیاؤں کی کارروائی میں صحافی تقی الدین الحذیفی (العربیہ کے معاون) اور وائل العبسی جاں بحق جب کہ صلاح الدین الوہبانی اور کیمرہ مین ولید القدسی زخمی ہو گئے۔ تمام لوگ تعز شہر کے مشرق میں یمنی فوج اور مسلح ملیشیاؤں کے درمیان معرکوں کی کوریج میں مصروف تھے۔