.

دبئی کے برج خلیفہ ٹاور کا مصر سے اظہارِ یک جہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے برج خلیفہ ٹاور کو مصر کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے اس کے قومی پرچم کے رنگوں میں روشن کیا گیا ہے۔ برج خلیفہ نے مصر کے صوبے المنیا میں قبطی عیسائیوں کی ایک بس پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں برقی قمقموں سے مصری پرچم کے رنگ بکھیرے ہیں۔

المنیا میں جمعہ کو قبطی عیسائیوں کی بس پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے انتیس افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے تھے۔ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے دہشت گردی کے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔