ہیلی کاپٹر حادثے میں ترکی کے 12 فوجی ہلاک

حادثہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے خبر رساں اداروں کے مطابق جنوب مشرقی صوبے شرناق میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی ’دوآن‘ کی رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ’سیکورسکی‘ کو شرناق صوبے کے سینوبا علاقے میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر بجلی کی ’ہائی وولٹج‘ تاروں سے ٹکرا گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار بارہ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے ہیلی کاپٹر میں سوار بارہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں