شاہ عبدالعزیز کی روزویلٹ کے ساتھ تصویر پر ایوانکا ٹرمپ کا تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر نشر کی ہے جس میں ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر.. مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود اور امریکا کے 32 ویں صدر فرینکلن روزویلٹ کے درمیان ملاقات کی تصویر دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تاریخی ملاقات 1945ء میں ہوئی تھی۔

ایوانکا نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : " گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ کے بیرونی دورے کے دوران مجھے یہ تصویر پسند آئی جو 1945ء میں صدر روزویلٹ کی سعودی فرماں روا شاہ عبدالعزیز کے ساتھ پہلی ملاقات کی تھی"۔

ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈ صدر ٹرمپ کے بطور صدر عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلے بیرونی دورے میں امریکی صدر کے ساتھ تھے جس کا آغاز ٹرمپ نے سعودی دارالحکومت ریاض سے کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں