قطر پڑوسی ملکوں سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے: امیر کویت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیر کویت الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے موثراقدامات کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیر کویت نے امیر قطر کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی بات چیت میں قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی تناؤ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امیر کویت نے قطری امیر پر زور دیا کہ وہ سفارتی تنازع میں جوابی اقدامات سے گریز کریں اور معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے کوشش کریں۔

امیر کویت نے خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا خلیج تعاون کونسل کو باہمی تنازعات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنسعوا ہوں گے۔

الشیخ صباح جابر الصباح نے کہا کہ کویت کے تمام خلیجی ملکوں کے ساتھ گہرے دوستانہ، برادرانہ وار تاریخی تعلقات قائم ہیں اور کویت قطر اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں