.

موصل : داعش نے 163 شہری موت کےگھاٹ اتار دیے: یو این

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کےشہر موصل کے مغربی حصے میں شدت پسند تنظیم داعش نے یکم جون سے اب تک جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 جنگجوؤں کو موت کےگھاٹ اتار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران داعش نے مغربی موصل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 شہریوں کو پکڑ کر قتل کر دیا۔

انہوں نے بتایاکہ مغربی موصل کی الشفاء کالونی اور اس کی سڑکوں پر لڑائی کےدوران ہلاک ہونے والے مردو خواتین اور بچوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ ان میں 163 شہریوں کی لاشیں بھی ہیں جنہیں داعش نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔