.

بحرین میں قطری فضائی کمپنیوں کنٹریکٹ اور لائسنس منسوخ

قطری فضائی کمپنی کو اپنے دفاتر 48 گھنٹے میں بند کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست بحرین نے قطرکے ساتھ سفارتی بحران کے بعد قطر کی تمام فضائی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے مملکت میں موجود ان کمپنیوں کے تمام دفاتر 48 گھنٹے کے اندر اندر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سےقطر کے سفر کی ٹکٹس لینے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی سے رابطہ کریں۔ اگر وہ 48 گھنٹے کے اندر اندر جا سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ وہ ٹکٹ واپس کردیں۔

اس سے قبل سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات بھی قطر کے ساتھ فضائی سروس کے تمام معاہدے ختم کرچکے ہیں۔ یہ پیش رفت قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کے الزامات کے بعد قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں کی گئی ہے۔