.

موریتانیہ نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات توڑ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی عالمی تنہائی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب کے افریقی مسلم ملک موریتانیہ نے بھی اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں اور اس نے بھی قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عاید کیا ہے۔

موریتانیہ دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات توڑ لیے ہیں۔اس سے پہلے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر ، یمن ، مالدیپ اور موریشس اس خلیجی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرچکے ہیں۔اردن نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ گھٹا دیا ہے جبکہ لیبیا کی مشرقی حکومت نے بھی اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔

قطر کی خطے میں جارحانہ پالیسیوں کے ردعمل میں سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سوموار کے روز بیک وقت اورمشترکہ طور پر اس خلیجی ریاست کے ساتھ سفارتی ،تجارتی اور سیاسی تعلقات توڑے تھے۔انھوں نے قطر کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے تمام روابط بھی بند کردیے ہیں اور ایک طرح سے اس کی زمینی ، سمندری اور فضائی ناکا بندی کردی گئی ہے۔