جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

دیشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیردفاع جیمز نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’واس’ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ریاض نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔

امریکی وزیردفاع اور سعودی نائب ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی کوششوں کو تیز ترکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں