لندن حملے: تلاشی مہم جاری، تین مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانوی پولیس کے مطابق لندن میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تعلق کے شبے میں مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو افراد کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ کی ایک سٹریٹ سے "مسلح پولیس افسران" کی موجودگی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ مرد کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا جبکہ دوسرے 33 سالہ فرد کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تیسرے 29 سالہ شخص کو اسی علاقے میں ایک گھر سے حراست میں لیا گیا۔ اس شخص کو دہشت گردی کے عمل میں مدد کے الزام پر حراست میں لیا گیا۔

الفورڈ کے علاقے میں لندن پولیس کی جانب سے ایک رہائشی عمارت اور ایک بزنس ایڈریس پر چھاپا مارا جو کہ ہفتے کے روز ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد جاری تلاشی مہم کی سب سے حالیہ کارروائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں