.

قطر کا ماضی دہشت گردی کی حمایت سے عبارت ہے: ریکس ٹیلرسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کو شکست دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وہ واشنگٹن میں ایک مختصر نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ریکس ٹیلرس نے کہا کہ قطر کی انتہا پسند جماعتوں کو سپورٹ فراہمی کی تاریخ ہے۔ دوحہ کو یہ روش تبدیل کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا خلیج کے حالیہ بحران کے حل لئے کویت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی واشنگٹن حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے قطر کے ساتھ پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کی خاطر مذاکرات اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی عہدیدار کی نیوز کانفرنس سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت انتہا پسند اور دہشت گرد افراد اور تنظیموں پر پابندی سے متعلق مشترکہ فہرست سامنے کے آنے کے چند گھنٹوں بعد منعقد ہوئی۔

رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب، امارات، مصر اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعدد متعدد دوسرے عرب اور افریقی ملکوں نے بھی دوحہ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلانات کئے جبکہ کئی ملکوں نے اپنے تعلقات کا درجہ کم کر دیا۔