.

’فیس بک‘ پرشاہی خاندان کی توہین، تھائی شہری کو35 سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر تبصرہ آرائی کے شوقین ایک تھائی شہری کو شاہی خاندان کی توہین کے جرم میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہری کو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے۔ ریاستی آئین کے تحت شاہی خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے تاہم ملک کی تاریخ میں شاہی خاندان کی توہین کی پاداش میں کسی شہری کو اتنی طویل قید کی سزا کی مثال نہیں ملتی۔