شہزادہ محمد کا امریکی وزیر خارجہ سے خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

انھوں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال ، دونوں ملکوں کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے رقوم پر پابندی کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ خطے میں امن واستحکام قائم ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں