قطرکو سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے:ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے خلیجی ریاست قطر کو دہشت گردی کی معاونت پر سفارتی بائیکاٹ کی صورت میں ’سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔ امریکا، قطر کو دہشت گردی کی مالی معاونت پر سزا دینے کا حامی ہے۔‘

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’وہ قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو دیکھ رہے ہیں۔ قطرکو دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف جنگ کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔

قبل ازیں ایک دوسرے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کے رد عمل میں بائیکاٹ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں