جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سعودی فوجی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح نو بجے جازان کے علاقے دائر میں سرحدی محافظوں کی ایک گاڑی گشت کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگئی تھی اور دھماکے میں فرسٹ فوجی متعب علی سعید القحطانی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

سعودی سرحدی محافظوں نے انجنیئر کور کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں