.

ترک صدر شاہ سلمان کے لیے بڑا احترام رکھتے ہیں : چاوش اوگلو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اوگلو کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے لیے اپنے دل میں بہت زیادہ احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ صدر ایردوآن کے بیان میں مملکتِ سعودی عرب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اوگلو کے مطابق قطر کا بحران بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ خلیجی اور عرب ممالک کے قطر کے ساتھ بحران پیدا ہونے کے بعد یہ کسی بھی ترک ذمے دار کا دوحہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ چاوش اوگلو اسی دورے میں سعودی عرب بھی جائیں گے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اوگلو اپنے دوحہ کے دورے میں امیرِ قطر شيخ تميم بن حمد آل ثانی اور قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے ساتھ ملاقات میں خطے کی حالیہ پیش رفت کو زیرِ بحث لائیں گے۔