صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں 9 ہلاک، 20 یرغمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کل بدھ کے روز ایک ہوٹل میں مسلح افراد نے خود کش حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 20 کو یرغمال بنا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق موغادیشو پولیس کے ایک سینیر عہدیدار میجر ابراہیم حسین نےبتایا کہ بدھ کو ایک مبینہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار دارالحکومت میں واقع ایک ہوٹل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ خود کش حملے اور فائرنگ کےتبادلے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

واقعے کے بعد صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’الشباب‘ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے خود کش حملہ کرکے موغادیشو میں واقع پیزا ہاؤس میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی اور ہوٹل میں موجود کم سے کم 20 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

میجر ابراہیم حسین نے بتایا کہ دہشت گردوں کا ہدف ’بش ٹریٹز‘ ہوٹل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک دہشت گرد خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ہوٹل سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔

ہوٹل کے پڑوس میں رہنے والے ایک مقامی شہری عباس احمد نے بتایا کہ اس نے خود کش دھماکے کے متعدد بڑی تعداد میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دیکھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں