فرانسیسی صدر کا امیر قطر اور اماراتی ولی عہد سے ملاقات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب صدر ایمانویل ماکروں رواں ماہ کے آخر تک امیر قطر اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے پیریس میں الگ الگ ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور اس کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایمانول جو اس وقت مراکش کے دورے پر ہیں جون کے آخر تک ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ اور اس کے حل کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس خلیجی عرب ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اور سیاسی محاذوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں