.

یمن سے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے سعودی عرب کے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز یمن سے دشمن عناصر کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

العربیہ کے مطابق سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ بدھ کو علی الصباح یمن سے ایک مشتبہ گاڑی سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کے لیے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار شدت پسند باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق مشتبہ جنگجو سیکیورٹی حکام کی نظروں سے بچ کر سعودی عرب کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے مگرسرحد پر نصب خفیہ کیمروں نے دراندازی کی کوشش کی نشاندہی کردی جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار سے مداخلت کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد مشتبہ درنداز ہلاک اور بچ جانے والے فرار ہوگئے۔