.

یمن کے پانیوں میں حوثی باغیوں کا اماراتی جہاز پر حملہ : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے پانیوں میں حوثی باغیوں کی ایک کشتی سے متحدہ عرب امارات کے ایک جہاز کی جانب میزائل داغا گیا ہے۔

یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے کوشاں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اماراتی جہاز پر یمنی بندرگاہ المخا سے روانہ ہونے کے بعد ایک گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔عرب اتحاد نے اس واقعے کی مکمل چھان بین کی ہے اور میزائل حملے کے ذمے دار وں کا سراغ لگا لیا ہے۔