.

سعودی عرب میں آج سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی رعایا کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور انھیں رمضان کے آخری عشرے میں یک سوئی سے عبادت گزاری کا موقع دینے کے لیے آج 20 رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں کا حکم دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری اور فوجی ملازمین نے سوموار 24 رمضان تک کام کرنا تھا لیکن اب شاہ سلمان کے نئے حکم نامے کے بعد عید الفطر کی چھٹیاں اس شیڈول سے پہلے آغاز ہورہی ہیں۔

اُم القریٰ کیلنڈر کے مطابق سعودی عرب میں 20 رمضان (جمعرات 15 جون) کو سرکاری دفاتر میں کام کا آخری دن ہے اور اب آیندہ اتوار اور سوموار کو بھی تمام سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تعطیل ہو گی۔